واضح رہے کہ اس سال کیمبرین پیٹرول مشق کا 66 واں ایڈیشن منایا گیا، جو اپنی سخت ترین پیشہ ورانہ مہارتوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس مشق میں دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 137 ٹیموں نے 36 ممالک کی نمائندگی کی۔ تمام ٹیموں کو دشوار گزار علاقوں میں 60 کلومیٹر فاصلہ 48 گھنٹوں میں طے کرتے ہوئے مخصوص فوجی اہداف مکمل کرنا ہوتے ہیں۔
پاکستان آرمی کی ٹیم، جس کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف پاکستان آرمی بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وطن سے وابستگی کا لوہا منوایا ہے اور مستقبل میں بھی وطن کا نام روشن کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔