کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں مری کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
زرائع کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے مری کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ لینڈ مائن ہوسکتا ہے، ریسکیو ٹمیں جائے مقام پر پہنچ گئیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی بچہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔