کراچی چیمبر کا وزیراعظم کو خط، گڈز ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال میں فوری مداخلت کا مطالبہ

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی چیمبر نے وزیراعظم کو خط میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔ صدر نے کہا ملکی تجارت مکمل مفلوج ہوگئی ہے۔ سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا، ہڑتال جاری رہی تو تجارتی نقصان ناقابل تلافی ہوگا۔

ایوان صنعت و تجارت کراچی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر کراچی چیمبرجاوید بلوانی کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کے باعث ملکی تجارت مکمل مفلوج ہوگئی ہے، برآمدی سامان فیکٹریوں میں پھنس گیا، ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں، درآمدی کنسائمنٹس بندرگاہوں پر رُکی ہیں، نقل و حمل بند ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند

خط کے مطابق ہڑتال سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمد خطرے میں پڑ جائے گی،ٓ آمدورفت منقطع ہونے سے سندھ میں پیاز کے کاشتکاروں کو بھی نقصانات ہوگا۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنسائمنٹس کی ہنگامی بنیادوں پرکلیئرنس ضروری ہے، ہڑتال جاری رہی تو تجارتی نقصان ناقابلِ تلافی ہوگا۔

کراچی چیمبر کا کہنا ہے وزیراعظم سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی اپیل کرتے ہیں۔ کراچی چیمبر نے وفاق اور صوبے سے فوری مذاکرات اور مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts