کراچی، اورنگی ٹاؤن میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران فائرنگ، شوہر جاں بحق، بیوی گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے درمیان تنازع کے نتیجے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ مقتول کی اہلیہ نے کی، اور استعمال ہونے والا پستول خود حسین کا تھا۔

اقبال مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا، اور ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اہل خانہ زخمی ہوئے تھے۔

مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Similar Posts