کوئٹہ اور گردونواح میں عید پر پکنک منانے پر پابندی عائد

0 minutes, 0 seconds Read

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے عید کے دنوں میں پکنک پوائنٹس پر عوامی تفریح پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ اور گردونواح میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، شہر کے تفریحی مقامات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے باعث محکمہ داخلہ بلوچستان نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت شہریوں کو مخصوص تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پابندی کے تحت ہنہ، ہنہ اوڑک، کرخسہ اور شعبان سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سیر و تفریح ممنوع قرار دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Similar Posts