عوام سے پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے؟ ہوشربا انکشاف

وزارت پیٹرولیم نے قومی اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے وصول ٹیکسوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات میں انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر تین طرح کے ٹیکسز صارفین سے وصول کیے جارہے ہین۔

صارفین سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 78 روپے پیٹرول پر 82 روپے ٹییکس، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی مد میں صارفین سے 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 75 روپے 41 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر2 روپے 50 پیسے کلائمنٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جارہی ہے۔

محکمے کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کے مطابق صارفین سے پیٹرول پر 79 روپے 62 پیسے، فرنس ائل پر 77 روپے پٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔

پیٹرول پر اڑھائی روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی اور 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر 18 روپے 95 پیسے لائٹ ڈیزل ائل پر 15 روپے 37 پیسے پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ فرنس ائل پر 18 فیصد جی ایس ٹی بھی وصول کیا جارہا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی پٹرولیم لیوی اور کلائمنٹ سپورٹ ارڈیننس 1961 کے تحت وصول کی جارہی ہے۔ کلائمٹ سپورٹ لیوی یکم جولائی 2025 سے اکٹھی کی جا رہی ہے۔ 

 

Similar Posts