اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 وکلاء کو پینل آف ڈیفنس کونسل میں شامل کر لیا جبکہ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ہائی کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وکلاء کو اسلام آباد ہائی کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کے تحت پینل آف ڈیفنس کونسل میں شامل کیا گیا، پینل آف ڈیفنس کونسل عدالت کی جانب سے دیے گئے مقدمات میں ملزمان کی نمائندگی کرے گی۔
وکلا پینل میں سید فہد غازی، رضا اللہ خان، حیدر علی سید، محمد بلال مغل، محمد جواد عالم، عثمان باجوہ، عاشق حسین تارڑ، چوہدری طاہر علی، افتخار چیمہ، غلام مرتضیٰ، سید ابرار گیلانی، محمد سرفراز، چودھری عمر شریف باجوہ، سید فیضان علی گردیزی، سید بو علی شاہ اور امجد اسلام ملک شامل ہیں۔
ان کے ساتھ 4 خواتین وکلا بشریٰ طارق راجا، سیدہ عذرا اور عامرہ بتول، نوشابہ جبیں بھی پینل آف ڈیفنس کونسل میں شامل ہیں۔