مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کیخلاف گھیرا تنگ، پراسیکیوشن نے مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنک ہوگیا، پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں۔

کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات مانگتے ہوئے پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ بتایا جائے ارمغان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف منشیات فروشی، وکیل کو دھمکانے اور دیگر وارداتوں کے مقدمات ضلع ساؤتھ میں درج ہیں۔

گذشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

جمعے کے روز انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

Similar Posts