دنیا کا سب سے اونچا کچرے کا پہاڑ جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کی لمبائی تاج محل سے بھی زیادہ بلند ہے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی پور میں لینڈ فل (کوڑا کرکٹ) جو سن 1984 میں مشرقی دہلی میں غازی پور کے کنارے پر قائم کیا گیا تھا، 2002 میں اس کی اونچائی میں کافی اضافہ ہوا جس کے یہ 72 میٹر اونچا ایک چھوٹا پہاڑ بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کے سب سے بڑے لینڈ فلز میں سے ایک ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں ٹن کچرا دہلی سے لایا جاتا ہے، جس کی اونچائی مسلسل تیزی کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 14 ملین میٹرک ٹن سے زائد کچرے کا یہ پہاڈ دہلی کے لاکھوں لوگوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اس سے پھیلنے والی بدبو ناقابل برداشت ہوتی ہے، خاص طور پر گرمیوں میں جب وہاں آگ باقاعدگی سے بھڑکتی ہے جس سے زہریلا دھواں پھیلتا ہے، اور اس کی کھڑی ڈھلوانیں بعض اوقات گر جاتی ہیں، جس سے لوگ اور گاڑیاں کچرے کے نیچے دب جاتی ہیں۔
ملا کالونی کے رہائشی 71 سالہ ابراہیم خان نے بتایا کہ میں نے اس پہاڑ کو صرف خراب ہوتے دیکھا ہے۔ ہر حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا تاہم ابھی تک اس کا کچھ نہ ہوسکا۔انہوں نے بتایا کہ اس کچرے کے پہاڑ کے قریب رہنے والا ہر شخص بیمار ہو رہا ہے، اور سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی دل کی تکلیف ہے اور مجھے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پرتا ہے۔
زمین پر بیٹھ کر زمین کے گھومنے کا حیرت انگیز منظر ریکارڈ
ستمبر 2017 میں، کوڑا کرکٹ کے پہاڑ سے 50 ملین ٹن سے زائد کچرا گر گیا تھا، جس سے متعدد افراد اور کاریں دب گئیں تھیں پھر اپریل 2024 میں، لینڈ فل میں ایک بہت بڑی آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے ہوا میں شدید دھواں پھیل گیا تھا اور آس پاس کے لوگوں کے لیے صحت اور سانس لینے میں سنگین مسائل پیدا ہوگئے تھے۔
غازی پور لینڈ فل کو دور سے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی قدرتی پہاڑ ہے لیکن جیسے جیسے آپ قریب آتے ہیں، بدبو سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ یہ دراصل فضلے کا ایک بڑا ڈھیر ہے۔ اسے ”گاربیج ایورسٹ“ بھی کہا جاتا ہے کو اپنی اپنی جسامت کی وجہ سے متاثر کن معلوم ہوسکتا ہے،تاہم یہ ماحول اور آس پاس رہنے والے لوگوں دونوں کے لیے سنگین مسائل کا باعث بنتا ہے۔
مقامی حکام کی جانب سے نقصان کو کم کرنے کے وعدوں کے باوجود کوئی بھی اسے بڑھنے سے نہیں روک سکا۔ دہلی میں روزانہ 11,000 ٹن سے زائد کچرا پیدا کرتا ہے، جو یہاں لے کر لایا جاتا ہے جس سے کچرے کا پہاڑ اور بھی بڑا ہوجاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق غازی پور لینڈ فل تقریباً 70 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جو تقریباً مشہور تاج محل جتنا اونچا بتایا جاتا ہے۔