پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان امریکا میں جاری اوپن اسکواش کلاسک 2025 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں کھیلے جانے والے 74 ہزار ڈالر انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں نور زمان کی فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔کوارٹر فائنل میں نور زمان سیڈ4 اور عالمی نمبر15 میکسیکو کے لیونل کاردیناس سے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہار گئے۔
نور زمان نے پہلا گیم 5-11 سے اپنے نام کیا۔تاہم، ان کے حریف نے اگلے دو گیمز 7-11 اور 4-11 سے جیت کر 1-2 کی سبقت حاصل کر لی۔
نور زمان نے چوتھا گیم 8-11 اپنے نام کر کےمقابلہ 2-2کر دیا، لیکن پانچویں اور فیصلہ کن گیم میں ان کے مدمقابل نے 7-11 کامیابی حاصل کر کے فتح پالی۔