فٹبال ٹیم محنت کر رہی ہے، اچھی امید رکھنی چاہیے، نولبرٹو سلانو

0 minutes, 0 seconds Read
قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سلانو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے، آج کا دن بہت اہم ہے۔

کھلاڑی افغانستان کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریںگے، بھرپور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کی رینکنگ بہتر کر سکوں۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نولبرٹو سلانو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔

کھلاڑیوں کو مشکل پریکٹس کرنی پڑی، سارے کھلاڑی بہت اچھا کھیلتے ہیں،ہماری ٹیم کی مکمل تیاری ہے، اچھے مقابلے کی امید رکھیں۔

آج میچ سے قبل فیصلہ کرینگے کہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے، ہمارے کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے تھے۔

 

Similar Posts