اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ، ستمبر میں 3.2 ارب ڈالر موصول

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان کو ستمبر 2025ء کے دوران بیرون ملک کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.5 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔

ستمبر کے مہینے میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں سے 750.9 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ متحدہ عرب امارات سے 677.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 454.8 ملین ڈالر اور امریکا سے 269 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور باضابطہ مالیاتی ذرائع کے استعمال میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

Similar Posts