الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے فیصلے کے بعد پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔
حد بندی کا عمل آئین کے آرٹیکل 222(ب) اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق انتظامی امور اور نقشے 12 اکتوبر 2025 تک مکمل کیے جائیں گے، ابتدائی فہرست 1 نومبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔
ووٹرز 2 سے 16 نومبر تک اعتراضات جمع کرا سکیں گے۔ ڈیلیمیٹیشن اتھارٹیز یکم دسمبر 2025 تک اعتراضات پر فیصلے کریں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرست 8 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیصلے کے مطابق انتخابات2022 کے بلدیاتی قانون کے مطابق ہوں گے اور دو مہینوں میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔