پاکستان کے ہر بچے کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہمارا ٹارگٹ ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ خواجہ نے لاہور میں ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوبیس کروڑ لوگ ہیں پندرہ کروڑ بچے اور بچیاں یوتھ کے ایج گروپ میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ لاکھ خواتین کو ہم ٹرین کیا اور ڈیجیٹل سکلز ڈویلپمنٹ سکھائی۔ آٹھ لاکھ خواتین ڈیجیٹل والٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ حکومت پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ڈیجٹل انقلاب لانا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام سہولیات فراہم کر ے گی۔ پاکستان کی برینڈنگ کرنے کا مقصد دنیا میں پاکستان کا ٹرسٹ بحال کرنا ہے۔ ہماری نیشنل اکانومی ٹیکنالوجی کو ٹرانسفر کررہی ہے۔ ایک مکمل نیشنل لیول فیڈریشن کی اونر شپ شامل کی گئی ہے۔

شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد یہ ہے کہ ایک عام آدمی کی زندگی آسان کیسے ہوسکتی ہے۔ پبلک سروس ریڈ ٹیپ ازم اور کرپشن کے بغیر لوگوں کی زندگی آسان کرسکتا ہے۔ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اس طریقے سے بنانا چاہتے ہیں کہ بہتر سے بہتر سروس ملے۔

شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں ہم نے تقریبا تین لاکھ بچوں کو ٹرینگ دی۔ اس سال ہم ساڑھے سات لاکھ بچوں کو ٹرینگ دیں گے۔ ہم نے پاکستان کے برینڈ میں انوسٹ کرنا ہے اور ہم نے آؤٹ ڈور برینڈنگ پر بہت زیادہ فوکس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کالج یونیورسٹی لیول پر تمام جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سسٹم کے تحت تعلیم دیں گے۔ پاکستان کے ہر بچے بچی کو جدید سہولیات فراہم کرنا ٹارگٹ ہے۔ یہ سب اکیلے حکومت نے نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے کرنا ہے۔

Similar Posts