خط میں پاکستان اسٹیل میں قیمتی اثاثوں، مشینری، کیبلز اور اسکریپ چوری کی تحقیقات اور 24 دسمبر کی اسکریپ چوری میں ملوث ملازمین اور سرپرست افسران کی نشاندہی کی درخواست کی گئی ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق دسمبر میں 36 ٹن اسکریپ چوری کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، گیٹ نمبر 05 سے بغیر پاس چوری شدہ سامان کی نقل و حمل کی گئی، ملزمان سجاد حسین خان اور نثار احمد پر اسکریپ چوری میں سہولت کاری کا الزام ہے۔
گمراہ کن بیان کے باعث ملزمان کی ضمانت منظور ہونے کا انکشاف ہوا، اندرونی انکوائری میں پاکستان اسٹیل اور ڈی ایس جی سیکیورٹی کی کوتاہی سامنے آگئی، خط میں ایف آئی اے سے افسران، سیکیورٹی گارڈز، ڈی ایس جی اور اسکریپ ڈیلرز کے خلاف جامع تحقیقات کی سفارش کی گئی۔