پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی مشہور بھارتی اداکارہ نے شادی کرلی

0 minutes, 3 seconds Read
پاکستان شوبز کے ڈراموں میں کام کرنے والی پہلی بھارتی ٹی وی اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی سارہ خان نے شادی کرلی۔ 

اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ یہ خوشخبری شیئر کی کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ سارہ خان نے اپنے بوائے فرینڈ پروڈیوسر و اداکار کرش پاٹھک سے دوسری شادی کی ہے۔ 

سارہ خان کی پہلی شادی مشہور رئیلٹی شو بگ باس میں ساتھی اداکار اور کنٹسٹنٹ علی مرچنٹ سے 2010 میں ہوئی تھی۔ جس کے 15 سال بعد 36 سالہ اداکارہ نے کرش پاٹھک سے شادی کی ہے جو ان سے عمر میں 4 سال چھوٹے ہیں۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Saaraa Khan (@ssarakhan)

یاد رہے کہ سارہ خان وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جو پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔ سارہ خان نے 2016 کے پاکستانی ڈرامے ’بے خودی‘ اور 2017 کے ڈرامے ’لیکن‘ میں کام کیا۔ وہ 2016 کے  ڈرامے ’یہ کیسی محبت ہے‘ میں بھی نظر آئیں اور ایک ٹیلی فلم ’تجھ سے ہی رابطہ‘ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ 

 

Similar Posts