وزیراعظم پاکستان نے ہمارے دل جیت لیے، بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے غزہ میں امن معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہمارے دل جیت لیے۔

پاکستان ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہر سطح پر بھرپور حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔

ڈاکٹر زہیر محمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہمیں الفاظ نہیں مل رہے۔ انہوں نے ہر سطح پر جو مضبوط حمایت فراہم کی، وہ ہمارے دلوں کو چھو گئی ہے۔

فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہر موقع پر مسئلہ فلسطین کے لیے مضبوط اور واضح پیغام دنیا کو دیا ہے، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

Similar Posts