ٹی20 ورلڈ کپ؛ آسٹریلوی ٹیم کیلیے خوشخبری، اہم کھلاڑی اسکواڈ میں شامل

آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے جوش ہیزل ووڈ کی جگہ سینئر بلے باز اسٹیو اسمتھ کو شامل کر لیا۔

اسمتھ گزشتہ ہفتے سری لنکا پہنچے تھے اور ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں بھی شامل رہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منظوری کے بعد ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

سین ایبوٹ کو ہیزل ووڈ کے متبادل کے طور پر بلایا گیا تھا، جو ٹورنامنٹ کے موقع پر دستبردار ہو گئے تھے لیکن فاسٹ بولر کو باضابطہ طور پر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلیا نے اپنے پہلے دو میچز میں مشکلات کا سامنا کیا جس میں وہ زِمبابوے کے خلاف حیران کن شکست کھا بیٹھا تھا اس لیے اسمتھ کی شمولیت ٹیم کے لیے اہم تصور کی جا رہی تھی۔

سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی تبدیلی کو میچ سے ایک دن پہلے فعال کرنا ضروری ہے، اس لیے مارش اور اسٹونیس کی فٹنس کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کے پیشِ نظر اسمتھ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Similar Posts