وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم نے آج جمعرات کے روز کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر گفتگو کےعلاوہ اہم فیصلوں کی منظوری دی جانی ہے۔