گلبرگ پولیس نے گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک کو بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
کال سینٹر مالک نے چند روز قبل ملزم فہیم کو نوکری سے نکال دیا تھا، جس پر ملزم نے اپنے دیگر ساتھی کے ہمراہ گن پوائنٹ پر کال سینٹر مالک سے 50 ہتھیائے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو طارق نامی شخص کو بلیک میل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ شخص کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے، ملزمان سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا اور انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔