محکمہ ایکسائز کی اہم کارروائی، پشاور میں 100 کلو منشیات پاؤڈر برآمد

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں 100 کلو ریکریئشنل ڈرگ پاؤڈر برآمد کرلیا ہے۔

تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی کارروائی کے دوران گودام پر چھاپہ مارا گیا جس میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

برآمد شدہ پاؤڈر ہیروئن و آئس سمیت دیگر منشیات میں ملاوٹ کے لیے استعمال ہوتا تھا، محکمہ ایکسائز کی بروقت کاروائی میں عوامی صحت کے لیے مہلک منشیاتی پاؤڈر کی کھیپ برآمد کی گئی۔

کاروائی ای ٹی او ماجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ڈاکٹر حمید خان،ایڈیشنل ایس ایچ او امجد پراچہ و دیگر عملے نے کی۔ محکمہ ایکسائز نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

محکمہ ایکسائز نے مزید کہا کہ عوامی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Similar Posts