مائیک ہیسن نے کوچنگ کا عہدہ لینے سے قبل کیا شرائط رکھیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی کوچنگ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل رکھی گئی شرائط سامنے آگئیں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی نے بتایا کہ مائیک ہیسن نے کوچنگ سنبھالنے سے پہلے پی سی بی کے سامنے یہ شرط رکھی تھی کہ میں اپنی شرائط پر آؤں گا۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ میں ہر ایک دو سیریز کے بعد پلیئرز کو تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ میری مرضی کی ہوگی۔

عبدالماجد بھٹی کے مطابق مائیک ہیسن نے پی سی بی کے سامنے شرط رکھی تھی کہ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتانی اور ٹیم کمبی نیشن کو نہیں چھیڑنا ہے جس پر پی سی بی نے حامی بھرلی تھی۔

https://www.facebook.com/reel/2629923464030779

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سلمان علی آغا کو کپتانی سے ہٹائے جانے اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کی غیر مصدقہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

تاہم سینئر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ٹیم کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہتے۔

Similar Posts