وہ حقدار ہیں؛ ٹرمپ کو نوبیل امن دیا جائے؛ اسرائیلی وزیراعظم کا مطالبہ

0 minutes, 6 seconds Read
غزہ امن منصوبے پر فریقین کے اتفاق کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک غیر معمولی پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے AI سے تیار کردہ ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل میڈل پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دو — وہ اس کے مستحق ہیں۔

یاد رہے کہ آج مصر میں ہونے والے مذاکرات کے چوتھے روز اسرائیل اور حماس نے امریکی صدر کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے ابتدائی مرحلے پر اتفاق کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی نوبیل امن انعام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

پاکستان سمیت کئی ممالک نے بھی صدر ٹرمپ کے لیے نوبیل امن انعام کا مطالبہ کیا تھا جب کہ کانگریس کے ارکان نے بھی نامزدگیاں جمع کرائی تھیں۔

نیتن یاہو نے اس سے قبل عرب ممالک کے ساتھ ہونے والے ابراہام معاہدوں پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Give @realDonaldTrump the Nobel Peace Prize – he deserves it! 🏅 pic.twitter.com/Hbuc7kmPt1
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) October 9, 2025

Similar Posts