بھارتی میڈیا کے مطابق گھُمن امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
اداکار کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھُمن نے تصدیق کی کہ ان کے چچا کندھے میں درد کی شکایت کے باعث علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ورِندر سنگھ کا کندھے کا آپریشن کامیاب رہا تھا اور وہ صحتیاب ہو رہے تھے، تاہم اچانک ان کے دل کی دھڑکن غیر معمولی طور پر تیز ہوئی جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی۔
ورِندر سنگھ گھُمن بھارت کے ممتاز باڈی بلڈرز میں شمار کیے جاتے تھے اور انہوں نے اپنی فٹنس کے باعث فلمی دنیا میں بھی شناخت حاصل کی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی فلموں میں کام کیا اور آخری بار بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 میں اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔