تحریک انصاف کا قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب اسمبلی کے رکن حافظ فرحت عباس بھی اسٹینڈنگ کمیٹی سے مستعفیٰ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ فرحت عباس نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات اور داخلہ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تعداد 7 ہو گئی۔
قبل ازیں استعفیٰ دینے والوں میں ایم پی اے ثنا کریمی، رانا شہباز، اویس ورک، ملک ممتاز فرخ جاوید مون اور شیخ امتیاز شامل ہیں۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی سے احمر رشید بھٹی نے اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفی دیا ہے، احمر رشید بھٹی انرجی، لاء انفورسمنٹ، لیجسلیشن کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے۔
رکن اسمبلی نے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی کمیٹیوں سے بھی استعفی دے دیا۔ احمر رشید بھٹی نے بزنس ایڈوائزری اینڈ ایتھکس کمیٹی سے بھی استعفی دے دیا اور استعفی اسپیکر آفس میں جمع کروادیا۔