بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لالہ گوڑہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مقامی کالج کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔
طالبہ کی شناخت مقتولہ ماؤلیکا کے نام سے ہوئی جو سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی اور کالج کی والی بال ٹیم سے وابستہ تھی۔
طالبہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ کالج کی والی بال ٹیم کے کوچ امباجی کافی عرصے سے میری بیٹی کو پریشان کر رہے تھے وہ ناجائز تعلق قائم کرنا چاہتے تھے۔
انھوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ جب میری بیٹی نے انکار کیا تو بچی کو ذہنی اذیت دینے لگے اور سب کے سامنے زلیل کرتے تھے۔
مقتولہ کے والد نے مزید بتایا کہ جس کے نتیجے میں میری بیٹی شدید ذہنی تناؤ میں آ گئی اور گزشتہ چند روز سے بجھی بجھی رہ رہی تھی۔
آخر کار دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنی جان لے لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل کبڈی اور دیگر کھیلوں کی قومی ٹیموں کی خاتون کھلاڑیوں نے بھی کئی شکایات درج کرائی ہیں۔