مشہور میسجنگ ایپ کا ڈیٹا ہیک، صارفین کی خفیہ معلومات لیک

ہیکرز نے میسجنگ ایپ ڈسکورڈ کو ہیک کر کے صارفین کی آئی ڈیز، تصاویر اور کانٹیکٹ تفصیلات جیسی خفیہ معلومات حاصل کرلیں۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس اعلان کیا گیا کہ اس کے کسٹمر سپورٹ میں شامل تھرڈ-پارٹی وینڈرز میں سے ایک کی سیکیورٹی میں در اندازی ہوئی ہے۔

ڈسکورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیکرز نے بھتے کے لیے ایک وینڈر (جس کا کمپنی نے نام نہیں بتایا) کی سیکیورٹی میں در اندازی کی۔

کمپنی نے بتایا کہ ایپ کے تقریباً 70 ہزار صارفین ہیں، جن کی گورنمنٹ-آئی ڈی سامنے آگئی ہیں۔ جس کی تحقیقات کے لیے کمپیوٹر فارینزک کمپنی کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

Similar Posts