کلوننگ کے گاڈفادر اور نوبیل انعام یافتہ سر جان گُرڈن انتقال کر گئے

طب کے شعبے میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے کلوننگ کے گاڈ فادر سر جان گُرڈن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گُرڈن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ تاہم، موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سر جان گُرڈن 1933 میں ہمپشائر (برطانیہ) میں پیدا ہوئے تھے۔

1991 میں بننے والے ادارے (جس کے وہ شریک بانی تھے) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ جان ڈیویلپمنٹل بائیولوجی کے شعبے میں انتہائی بصارت رکھنے والے تھے۔ ان کا کام مینڈکوں مین نیوکلیئر ٹرانسفر پر تھا جس نے بائیولوجی کے سب سے بنیادی سوالات کو مخاطب کیا (آیا ڈیویلپمنٹ کے دوران جینیاتی معلومات رہتی ہے یا ختم ہوجاتی ہے) اور اسٹیم سیل بائیولوجی سے لے کر ماؤس جینیٹک اور آئی وی ایف جیسی بائیومیڈیکل ریسرچ میں انقلابی جدتوں کی راہ ہموار کی۔

جان گُرڈن نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ اڈلٹ خلیے کے نیوکلائی کو دوبارہ پروگرام کر کے ایک نیا آرگنزم بنایا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق سے سائنس میں ان تمام باتوں نے حقیقت کا روپ اختیار کر لیا جن کو کبھی افسانہ سمجھا جاتا تھا۔

Similar Posts