مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ ان کی تدفین ہفتہ کو میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔
اصغرولیکا نے پاکستان اسنوکر کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے دور میں پاک بھارت اسنوکر سیریز کا آغاز ہوا، پاکستان میں پانچ مرتبہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ منعقدہ ہوئی،1993 میں پاکستان میں عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جبکہ اگلے برس پاکستان کے محمد یوسف عالمی چیمپئن بنے۔
اصغر ولیکا انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے سینئر نائب صدر اور ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈز اسپورٹس (اے سی بی ایس) کے صدر بھی رہے۔
دریں اثنا پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ، دیگرعہدیداران اور عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف سمیت دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اصغر ویلیکا کی رحلت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔