ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار اہلکار وریام خان ولد دینو مگسی گلشن اقبال تھانے میں تعینات تھا، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور ماسٹر چابی برآمد ہوئی جو موٹر سائیکلوں کے تالے کھولنے میں استعمال کی جاتی تھی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ وریام خان کی دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے پولیس اہلکار کو ماہرانہ انداز میں موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے بیان کے مطابق گرفتار اہلکار اس سے پہلے ناجائز اسلحہ کیس میں بھی پکڑا جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وریام خان چوری شدہ موٹر سائیکلیں منشیات فروشوں کو فروخت کرتا تھا جبکہ ابتک مختلف تھانوں میں چور پولیس اہلکار کے خلاف 7 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔