دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو ایک اہم قومی فریضہ سمجھتی ہیں اور ذہنی صحت کے حوالے سے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دیں گی کہ معاشرے میں ذہنی امراض کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور لوگوں کو مدد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی دی جائے تاکہ وہ کھل کر اس پر بات کر سکیں۔
Renowned Indian actress Deepika Padukone has been appointed as the first-ever Mental Health Ambassador of the Union Ministry of Health & Family Welfare.
She expressed her deep honor in taking up this role and emphasized her commitment to supporting India’s ongoing efforts under… pic.twitter.com/lRa2LzcaMI
— Ministry of Health (@MoHFW_INDIA) October 10, 2025
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون ماضی میں بھی ذہنی صحت کے موضوع پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں وہ اس بات کر اعتراف بھی کر چکی ہیں کہ وہ ماضی میں شدید ذہنی دباپ کا شکار تھیں اور اپنا علاج بھی کروایا۔
یاد رہے کہ ذہنی صحت کی آگاہی کے حوالے سے ان کی فلاحی تنظیم “لائیو لو لاف” (Live Love Laugh) فعال کردار ادا کر رہی ہے۔