نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن کے رہاشی 14 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے مکان نمبر R/ 362 عرفات ٹاؤن بلاک ایل نارتھ ناظم آباد سے ایک بچے کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ایس ایچ او تمیوریہ سب انسپکٹر قیصر امتیاز کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 14 سالہ عبدالغنی ولد محمد علی کے نام سے کی گئی۔ متوفی نے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔
متوفی ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ، ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکول میں تعلیمی مسائل تھے جس سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔متوفی کے ماموں ارشد نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروئی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔