نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلمان ممالک کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور مصر کے شہر شرم الشیخ میں شیڈول سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Similar Posts