خیبرپختونخوا پولیس پنجاب کے اندھے بھکاری کی بینائی واپس لے آئی، 15 سال سے فراڈ کا اعتراف

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں خان پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی اندھے بھکاری کو گرفتار کر لیا، جو گزشتہ 15 سال سے نابینا بن کر بھیک مانگ رہا تھا۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے خود کو نابینا ظاہر کرنے کی کوشش کی، مگر جب ”سوالات“ کیے گئے تو فرفر بولنے لگا اور اپنی حقیقت خود ہی ظاہر کر دی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جہاں اس نے اعتراف کیا کہ وہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے اندھا بن کر بھیک مانگتا تھا۔

گرفتار ملزم کا تعلق وہاڑی سے بتایا جا رہا ہے، جو مختلف شہروں میں جا کر بھیک مانگنے کا دھندہ کرتا تھا۔

خان پور پولیس نے اس کارروائی کو پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Similar Posts