رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجودجنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے فرانس سے معاہدے کی کوشش تیز کردی۔
آپریشن سندور میں رافیل کی شہرت کے دعوؤں کے بعد بدترین تباہی نے بھارتی فضائیہ کا پول کھول دیا۔ پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی معاہدے کی کوشش غیر منطقی اقدام ہے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے بعد بھارت نے اسکواڈرن کی کمی پورا کرنے کیلئے مزید رافیل طیارے خریدنے کا عمل شروع کردیا ، بھارتی فضائیہ نے حکومتی سطح پرفرانس معاہدے کی حمایت کی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ دو ماہ میں دفاعی حصولیاتی کونسل سے ابتدائی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسکواڈرن کی تعداد 29 تک کم ہونے کے پیش نظر، بھارتی فضائیہ اس معاملے میں فوری کارروائی کر رہی ہے۔
رافیل بنانے والی کمپنی کے شیئرز مزید گر گئے، بھارت کا ایک اور معاہدہ خطرے میں؟
پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کیسے گرایا؟ برطانوی ادارے کی رپورٹ میں نئے انکشافات
آپریشن سندور میں پاک فضائیہ کے جے- ٹین سی نے رافیل اور ایس یو تھارٹی ایم کے آئی کیخلاف برتری ثابت کی بھارتی افواج کی قیادت سیاسی سفارشات، ہندو توا کے نعروں اور رشوت کے کھیل میں الجھی ہوئی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ صلاحیت کی کمی کے باوجود مہنگے طیاروں پر سرمایہ کاری بھارتی فضائیہ کے ایم آر ایف اے منصوبے کے تحت محض مہنگی خود فریبی ہے۔