لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی

0 minutes, 0 seconds Read

آئی ایس پی آر کے مطابق لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیائی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فریقین کے مابین جدید سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

جی ایچ کیو آمد پر لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھا کر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Similar Posts