سانحہ قلات کے شہدا کی کراچی میں نمازِ جنازہ ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں سانحہ قلات میں شہید افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

گذشتہ دنوں قلات کے قریب مسافر بس پر فائرنگ کے دوران شہید ہونے والے قوالوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے ایم سی گراؤنڈ، پی آئی بی کالونی کراچی میں ادا کی گئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں میئر کراچی، نہال ہاشمی، تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

واضح رہے کہ قلات میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں قوالوں کا ایک گروپ جاں بحق ہو گیا تھا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

Similar Posts