ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ یو اے ای کی پوری ٹیم 13 اعشاریہ 1 اوورز میں صرف 57 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
یو اے ای کی جانب سے اوپننگ بیٹرعلیشان 22 اور کپتان وسیم 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کے کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ شیوم دوبے نے 3 شکار کیے۔
جواب میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف با آسانی 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ یو اے ای اور بھارت ایشیا کپ کے گروپ اے میں شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔