مائیکروپلاسٹکس انسان کے پیٹ کے بیکٹیریا توازن بدل رہے ہیں: تحقیق

ایک نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے باریک ٹکڑے انسان کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا کا توازن بالکل اس ہی طریقے سے بدل رہے ہیں جو کے ڈپریشن اور باول کینسر میں دیکھے جانے والے مائیکروبائیوم پیٹرن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

یو ای جی ویک 2025 میں پیش کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ مائیکروپلاسٹکس (5 ملی میٹر سے چھوٹے ذرات) پیٹ کے بیکٹیریا کا رویہ باریکی سے مگر واضح طور پر بدلتے ہیں جو کے صحت کے حوالے سے تازہ تحفظات اٹھا رہے ہیں۔

اس تحقیق میں پہلی بار براہ راست دیکھا گیا ہے کہ کس طرح مائیکرو پلاسٹکس انسانوں کے پیٹ کے مائیکروبائیوم کے ساتھ تعمل کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج ان شواہد میں اضافہ کرتے ہیں کہ بوتل کے پانی سے گھر کے غبار تک میں پائے جانے والے یہ آلودہ ذرات ناقابلِ دید طریقوں سے جسم کو متاثر کر رہے ہیں۔

یہ تحقیق بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ آسٹریا کے سی بی میڈ ریسرچ سینٹر نے کومیٹ ماڈیول پروگرام مائیکرو ون کے تحت کیے گئے۔

Similar Posts