بابر اعظم مسلسل ناکامی کا شکار، تین سال میں صرف تین نصف سنچریز بناسکے

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

بابر اعظم آخری 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف تین نصف سنچریز بناسکے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی۔

بعد ازاں مسلسل 19 اننگز میں ناکامی کے بعد بابر اعظإ نے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران جنوبی افریقا کے دورے میں تین نصف سنچریز اسکور کی تھیں۔

جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشمتل ہوم سیریز میں بابر اعظم صرف 45 رنز بناسکے تھے۔

لاہور میں آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جارہیے ٹیسٹ میچ میں وہ 23 رنز بناکر سائمن ہارمر کا شنکار بنے۔

Similar Posts