افغان طالبان کا سب سے بڑا کیمپ عصمت اللہ کرار بھی تباہ، ویڈیو سامنے آگئی

 پاک فوج کی طرف سے سپین بولدک سیکٹر میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو  دوسری اسٹرائیک میں مکمل  طور پر تباہ کر دیا گیا۔

 سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔

ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

 سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان  اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

 

Similar Posts