وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہدائے وطن کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کرکے عظیم مثال قائم کی، افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور دفاع کے لیے زندگیاں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔