پشاور: فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ مسلم سٹی میں مسمی فضل حیدر ولد شیر غنی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور 2 کمسن بیٹیوں میرحا اور منتہا کو قتل کرنے کے بعد خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے حوالے سے متوفی کے بھائی شیر اکرم کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ واقعہ کے اصل حقائق جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے ہر پہلو سے جامع تفتیش جاری ہے۔

Similar Posts