افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کے عوام پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئے

افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک عوام پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت پر منہ توڑ جواب پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان فورسز کے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاک فوج نے دلیری سے وطن کا دفاع کیا اور افغان طالبان کی کئی پوسٹوں کو قبضے میں لیا، یہ جنگ افغان عوام کے خلاف نہیں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ افغان جارحیت کے خلاف اپنی پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن  تعاون کے لیے کھڑے ہیں، پاک فوج نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرایا۔ پاک افواج اپنے دشمن، ہندوستان ہو یا افغانستان کو بھرپور طریقے سے جواب دیتی رہیں گی۔

شہری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو پیغام ہے کہ ہم اپنے ملک کے لیے ایک ہیں اور جنگ کے لیے تیار ہیں، افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو پاکستان میں منظم طریقے سے منتقل کرتا ہے، یہ بھر پور جواب بیرون طاقتوں کی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی  پھیلانے والوں کے خلاف ہے۔

Similar Posts