ذرائع نے کہا کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں 16 ہزار نشستیں دستیاب ہیں، پرائیویٹ حج کی بکنگ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 44 ہزار عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 17 اکتوبر کے بعد بکنگ بند ہو جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ سعودی وزارت حج کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ اسکیم بکنگ کی مدت میں اضافہ ممکن نہیں۔
وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز کو بکنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، وزیر مذہبی امور نے ہدایت دی کہ بروقت بکنگ مکمل کرنے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔
وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت بھی دے چکی۔
ذرائع نے کہا کہ 25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 23 ہزار عازمین کی بکنگ کرسکے۔
گزشتہ برس کے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی حج پر بھجوایا جائے گا، رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ پرائیویٹ آپریٹرز 38 ہزار 346 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں، پرائیویٹ حج اسکیم کے کی بکنگ کا اغاز 19 ستمبر کو کیا تھا۔