زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی

عالمی کیبل کنسورشیم سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی مرمت کل سے شروع کرے گی، جس کے سبب کل انٹرنیٹ سروس 18 گھنٹے متاثر رہے گی۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کردیا ہے، مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہوسکتا ہے، عارضی تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

Similar Posts