عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کے ذریعے طے پانے والے معاہدے پر امیرِ قطر کے علاوہ مصری اور امریکی صدور نے ایک پُروقار تقریب میں دستخط کردیئے۔
خیال رہے کہ اس معاہدے کا مقصد نہ صرف جنگ بندی کو مستقل شکل دینا ہے بلکہ غزہ میں تعمیرِ نو، سیاسی استحکام اور انسانی امداد کے مستقل نظام کو یقینی بنانا بھی ہے۔
BREAKING: US President Trump signs Gaza peace plan: “It’s going to hold up.” pic.twitter.com/kKCoCDqNn1
— AsiaWarZone (@AsiaWarZone) October 13, 2025
امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا جس پر چند روز قبل ہی حماس اور اسرائیل نے اتفاق کرتے ہوئے سیزفائر پر متفق ہوگئے تھے۔
آج جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل جیل سے بھی فلسطینیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔
اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے موقع پر امریکی صدر بھی اسرائیل میں ہی موجود تھے جہاں سے وہ مصر پہنچے اور امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے جب کہ متعدد عالمی رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔