خلا میں اربوں نوری سال کے فاصلے پر موجود یہ پُر اسرار دائرے کیا ہیں؟

ماہرینِ فلکیات نے خلا میں اربوں نوری سال فاصلے پر موجود انتہائی بڑا ڈبل رنگ ریڈیو اسٹرکچر دریافت کر لیا۔ یہ اسٹرکچر دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے فاصلے پر موجود اور طاقتور ’اوڈ ریڈیو سرکل‘ (او آر سی) ہے۔

سائنس دانوں کے مشاہدے میں یہ عجیب و غریب دائرے چھ برس قبل آئے ہیں اور اب تک اس کے متعلق اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ان کا قطر ملکی وے کہکشاں سے 10 سے 20 گُنا زیادہ ہے۔

او آر سی ریڈیو توانائی کے بڑے اور دھندلے دائرے ہوتے ہیں جو کہکشاؤں کے گرد ہوتے ہیںا ور ان کا مشاہدہ صرف ریڈیو ویولینتھ پر کیا جاتا ہے۔ یہ تیزی سے حرکت کرنے والے میگنٹائزڈ پلازمہ سے بنے ہوتے ہیں۔

ماضی کے مطالعوں کے مطابق یہ ممکنہ طور پر سپر میسو بلیک ہولز یا پوری پوری کہکشاؤں کے ٹکرانے کے سبب شدید شاک ویو بننے سے وجود میں آتے ہیں۔

Similar Posts