کراچی، فوٹو اسٹیٹ مشینوں اور کمپیوٹر ایسیسریز کے گودام میں آتشزدگی

شہر قائد کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وہاں موجود فوٹو اسٹیٹ مشینیں اور کمپیوٹر اسیسریز متاثر ہوئیں۔

واقعے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی دوبارہ آگ بھڑکنے کا امکان ختم کیا جا سکے۔

Similar Posts