سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔
ملائشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے بھارت کے خلاف پہلے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کو دوسرے کوارٹر میں بھارت کے انمول اکا نے برابر کر دیا۔
تیسرے کوارٹر کے 39 ویں منٹ میں سفیان خان نے پاکستان کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔
چوتھے کوارٹر کے 47 ویں منٹ میں بھارت کے سوربھ آنند کشواہا نے گول کر کے برتری کو برابر کیا اور 53 ویں منٹ میں منمیت سنگھ نے تیسرا گول کر کے بھارت کو برتری دلا دی۔ جس کو 55 ویں منٹ میں سفیان خان نے ختم کیا۔